بھمبر(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خا ن نے کہاہے کہ جماعت اسلا می کو گراس روٹ لیول تک منظم کرکے آزا د خطے میں حقیقی تبدیلی لائیں گے،کشمیرکی آزادی اورباطل نظام کی تبدیلی ہمارا ایجنڈا ہے،آزاد خطے میں کرپٹ سیاسی مافیہ اوراس کی حاشیہ بردار بیوروکریسی عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں ہرگزرتے ودن کے ساتھ اضافہ کررہی ہے ،کشمیراور فلسطین میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہاہے،امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل اور ہندوستان دہشت گردی کی بدترین مثالیں رقم کررہے ہیں،جماعت اسلامی ظلم کے نظام کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیرکی آزادی کے لیے عملی اقدامات کرے گی
ان خیالات کااظہارانھوںنے اپنے دورہ بھمبر کے دورے میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع بھمبر ڈاکٹر عطاء اللہ قاسمی ،سیکرٹری ضلع چوھدری تصدق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس میں کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کیے گے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ جہانگیرخا ن نے کہاکہ ضلع بھمبر کے مسائل نہ صرف اجاگر کریںگے بلکہ ان کے حل کے لیے ہرممکن کوشش کریںگے ،روزمرہ کے عوامی مسائل کے حل کے لیے پلک ایڈکمیٹیوں کے ذریعے عوام کی مدد کریںگے ،انھوںنے کہاکہ جماعت اسلای اور اس کے ادارے عوامی خدمت کررہے ہیں حکومت نہ ہونے کے باوجود عوام کے وہ کام کررہے ہیں جو حکومتوںکو کرنے چاہیے جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ عوام جماعت اسلامی کاقتدار میں لائیںتاکہ اس ملک میں میرٹ قائم کریں اسلامی نظام کا نفاذکریں سود کی لعنت کو ختم کریں۔