کولوراڈو (صباح نیوز)امریکا کی ریاست کولوراڈو میں شدید برفانی طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولوراڈو میں 4 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ کولوراڈو میں برفانی طوفان سے ایک لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، اسکول اور دفاتربند کر دیے گئے، 800 سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔ امریکی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران ریاست کنساس کے مختلف علاقوں میں بھی شدید برفانی طوفان کا امکان ہے۔