پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاوس کے پی میں ارکان صوبائی اسمبلی کی حلف بردادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، آئی جی اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کابینہ سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان ، محمد عدنان ،عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان،فضل شکور شامل ہیں۔اس کے علاوہ نذیر احمد عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، سید قاسم علی شاہ ،فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جس میں صوبائی کابینہ کے ارکان کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی