بٹ خیلہ (صباح نیوز)ضلع ملاکنڈ میں طوفانی بارش اورآسمانی بجلی گرنے سے متعدد مکانات کی چھتیں گرنے سے خاتون سمیت چار افراد جان بحق اور دس افراد زخمی ہوگئے ، درجنوں مکانات اور دکانات میں پانی گھسنے سے کروڑوں روپے کی سامان تباہ ہوگیا جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ہائی سکول کی عمارت منتقل کردیا گیا، درجنوں دیواریں اور پہاڑی علاقوں میں ڈنگہ والز گرکر فصلوں اور جانوروں اور بجلی نظام کو بھی نقصان پہنچ گیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان مومند کے مطابق کوپر میں شیرزمین کی مکان کی چھت گرنے سے افراد خانہ سمیت چارسدہ سے نانی کی ہاں آنے والی مہمان ملبے تلے دب گئے جن میں دس سالہ نبیلہ دختر سلیم ساکن چارسدہ اور عمر ولد شینا جان بحق جبکہ مرسلین ، علیشاہ اور بسماء زخمی ہوکر درگئی ہسپتال منتقل کردئے گئے ، ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق خٹکے بٹ خیلہ میںنور رحمان کی مکان کی چھت گر کے زوجہ نور رحمان اور ماہ نور دختر نور رحمان جان بحق ہوگئی جبکہ نور ررحمان اور ان کے دو کم سن بیٹیان گلالئی اور حورا زخمی ہوگئی ، الہ ڈھنڈ میں تازہ خان کی مکان کی چھت گر نے سے دو جواں سال لڑکیوں سمیت ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی تمام زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال جبکہ الہ ڈھنڈ رودڈپر مکانات میں سیلابی پانی گھس کر متاثرہ خاندانوںکو ہائی سکول نمبر دو بٹ خیلہ کی عمارت منتقل کردیا گیا ہے ، جالوانان میں روڈ پر موجود پلازوں اور دکانات میں بھی سیلابی پانی گھس کر کروڑوں روپے مالیت کی سامان تباہ ہوگیا ہے اے ڈی سی نے کہا کہ ملاکنڈ انتظامیہ نے بارش اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے لیوی اہلکاروں کو تمام نقصانات رپورٹ کرنے اور ریسکیو سمیت صحت عملہ کو الرٹ کردیا ہے ، جبکہ انتظامیہ کے پاس موجود امداری سامان اور خوراکی اشیا کو بھی متاثرہ افراد کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے ، انہوںنے کہا کہ متاثرہ افرادخود بھی نقصانات کو رپوٹ کرنے کے لیے متعلقہ لیوی تھانوں سے بروقت رابطہ کریں تاکہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے انہیںامداد اورریلیف کی فراہمی میں مشکلات پیش نہ آسکیں۔
Load/Hide Comments