خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 میں سے 94 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد(صباح نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کی 115 میں سے 94 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن جاری کر دیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق  نوٹی فکیشن کے بعد کامیاب امیدوار 3 روز میں پارٹی جوائن کرسکتے ہیں۔جن صوبائی حلقوں کے نوٹی فکیشن جاری نہیں کیے گئے، ان میں پی کے 20، پی کے21، پی کے 22، پی کے 28، پی کے 29، پی کے 30، پی کے 40، پی کے 41 اور پی کے 44 شامل ہیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں پی کے 72، پی کے 73، پی کے 74، پی کے 78، پی کے 79، پی کے 91، پی کے 95، پی کے 101، پی کے 102، پی کے 103 اور پی کے 113 سے کامیاب امیدواروں کے نوٹی فکیشن بھی جاری نہیں کیے گئے۔اعلامیہ جاری نہ کیے جانے والے حلقوں کے کیسز الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے 2 صوبائی حلقوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔