کولمبو،سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کی یاد میں پا کستانی ہائی کمیشن میں تعزیتی ریفرنس


کولمبو(صباح نیوز) پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھاکمارا کی یاد میں پا کستان کے ہائی کمیشن میں ایک تعزیتی ریفرنس ہوا ، جس میں آنجہانی پریانتھا کمارا کی بیوہ مسزنلوشی اور ان کے بیٹے مہمان خصوصی تھے،چیف کسٹوڈین ابایرامیا مندر موسٹ وین مورتیے توے آندا تھیرو،وزیراعظم کے تمام مذاہب کے مشیران، کئی وزراء ،وزرائے مملکت ،پارلیمنٹ کے سپیکر اورسر ی لنکا کے وزرات خارجہ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمشنرمیجر جنرل(ریٹائرڈ)عمر فاروق برکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ تعزیتی ریفرنس ا س بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم ہاوس سے لیکر ہرشہری نے اس افسوسناک قتل پر اظہار افسوس کیا اور مذمت کی ہے ،انہوں نے سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت  کی جانب سے جمع کرائے گئے ایک لاکھ ڈالر آنجہانی پریانتھا کمارا کی بیوہ  کے اکاونٹ میں جمع کرایا جبکہ پہلی تنخواہ کا چیک بھی ان کے اکاونٹ میں جمع کرایا گیا،

پاکستانی ہائی کمشنرنے کہاکہ راجکو انڈسٹریز آنجہانی پریانتھا کمارا کی بیوہ مسزنلوشی کو تنخواہ برابر ارسال کرتی رہے گی اس کے علاوہ سری لنکا میں تارکین وطن پاکستانیوں نے 28 میلین سری لنکن کرنسی  دی ہیں،انہوں نے کہاکہ تمام پاکستانی دنیامیں کسی بھی جگہ اس طرح کے واقعات کی پرزورمذمت کرتے ہیںہم انسانیت کے ناطے مذہب سے بالاتر ہوکر پر امن بقائے امن پر یقین رکھتے ہیں،

اس موقع پر اپنی تقریر میں  آنجہانی پریانتھا کمارا کی بیوہ مسزنلوشی نے خاصکر سیالکو ٹ ایوان صنعت و تجارت اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مرحوم شوہر کیلے فوری انصاف کی درخواست کی،انہوں نے پاکستان اور سری لنکا میں مشکل کی اس گھڑی میں مدد کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا ،

انہوں نے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرنے پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سری لنکن صدر ،دیگر وزراء اور میڈیا کا بھی ان کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو اپنے شوہر کے قاتلوں کے ساتھ نفرت کرنے کے لئے تیار نہیں کرے گی بلکہ بدھ مت مذہب کی تعلیمات کے تحت ان پر مہربان ہونگے۔