شانگلہ (صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل شانگلہ میں پی ٹی آئی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد ہوگئے۔شانگلہ کے حلقہ این اے 11 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی سید فرین خان نے الیکشن رزلٹ مسترد کیا تو حالات کشیدہ ہوگئے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سرکاری گاڑی کو آگ لگادی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ رزلٹ میں تاخیر کا مطلب دھاندلی اور دیگر وجوہات ہیں۔
مظاہرین نے بشام ٹو سوات مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند بلاک کردی اور کہا کہ الیکشن کے فیصلے اور اس حلقے کے الیکشن دھاندلی زدہ قرار دینے تک مظاہرہ جاری رہے گا۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو الپوری میںپی ٹی آئی مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سیدو ٹیچنگ ہاسپٹل شفٹ کر دیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔