کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے پشین ،قلعہ سیف اللہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہ شہداء کی مغفرت ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت، سیکورٹی اداروں کے سربراہان صرف بیانات ،اعلانات ودعوئوں کے بجائے عملی اقدامات کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائیں ۔جماعت اسلامی نے الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ کے صدرعبدالمجید سربازی کی نگران میں دو ایمبولینس اور پندرہ تابوت جائے وقوعہ پر پہنچادیے ۔لاشوں کو گھروں وعلاقوں اورورثاء تک پہنچانے میں الخدمت ایمبولینس نے بہت بہترین کردار اداکیا۔
دریں اثناء مولانا عبدالحق ہاشمی کی ہدایت پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کوئٹہ صدر عبدالمجید سربازی نے رضاکاروں کے ہمراہ پشین کوئٹہ ہسپتالزجاکر زخمیوں کو خون فراہمی میں کردار ادا کیا کئی زخمیوں کو خون کے عطیات دیے اور ضروریات فراہم کیے ۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نگران حکومت پرامن غیر جانبدار انتخابات یقینی بنائیں ۔امن کو برقراررکھ کر ووٹرزکو پرامن سازگار ماحول دیکر دھاندلی رکھوانانگران حکومت کی ذمہداری ہے ۔جماعت اسلامی الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی کی کامیابی سے عوامی مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی ۔عوام الناس صوبہ بھر میں ترازونشان پر مہر لگاکر عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں ۔
جماعت اسلامی عوام کی جمہوری سیاسی دینی پارٹی ہے انشاء اللہ الیکشن میں عوام جماعت اسلامی کے امیدواروں پر اعتماد کرکے مسائل کے حل کی راہ ہموار کریگی بلوچستان کے عوام اختیارات و وسائل پر پہلے کی طرح بدعنوان عناصر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔عوام دیانت داروں کا ساتھ دیں تاکہ وسائل کی حفاظت مسائل حل اور ترقی وخوشحالی کی راہ ہموارہوجائیں ۔جماعت اسلامی نے سب سے بڑی پارٹی کے طور پر بلوچستان بھر میں صوبائی اسمبلی کے 47،قومی اسمبلی کے 15قومی اسمبلی کے پندرہ حلقوں پرامیدوار کھڑے کیے ہیں جوکہ کسی اور پارٹی کے نہیں ہیں ۔ہم نے بلوچستان کے عوام کوہر جگہ دیانت دار مخلص امیدواردیے ہیں اگر عوام نے ساتھ دیا توبلوچستان کی تقدیر بدلیگی