اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کیلئے شہباز شریف اور بلاول سے تعاون کی درخواست کر دی۔
حکومت نے اپوزیشن سے خط کے ذریعے رابطہ کیا۔حکومت نے صوبے کیلئے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنانے کیلئے نام مانگ لئے۔
شاہ محمود قریشی نے آئینی ترمیم کیلئے دونوں پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو کرلیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھے گئے
خط کے متن میں کہا گیا کہ ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن پر الگ صوبہ بنانے سے متعلق تحریر کر رہا ہوں، 17 جنوری کو( ن) لیگی سینیٹر نے ایوان بالا میں نجی بل پیش کیا، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے بل کی حمایت کی
جنوبی پنجاب صوبہ بنانا علاقے کے لوگوں کی دیرینہ خواہش ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں بنیادی رکاوٹ آئینی ترمیم ہے، ترمیم کیلئے پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت درکار ہے۔