طالبات قرآن و حدیث کے علم سے معاشرے کو مستفید کریں ۔ ڈاکٹر حمیرا طارق


 لوئر دیر(صباح نیوز)لامبٹ لوئر دیر میں مدرسہ احیائے العلوم کی ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے خطاب کیا

اس موقع پر انہوں نے طالبات، ان کی استاذہ اور والدین کو مبارکباد دی اور قرآن و حدیث کی روشنی میں حاصل ہونے والے علم سے معاشرے کو مستفید کرنے اور اللہ کی زمین پر  اللہ کے احکامات کے نفاذ کے لئے عملا کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ اسوقت انتخابات میں ووٹ ڈالنا ہمارا دینی تقاضا ہے ،ووٹ ایک گواہی ہے اور اسکے ذریعے ہم اللہ سے ڈرنے والے اور دیانتدار  افراد کو اقتدار دیں تاکہ وہ  اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کریں۔ تقریب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے  ووٹ کی اہمیت اور شرعی حیثیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ گواہی دینے والے کے اوپر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور جن افراد کو ہم ووٹ دیتے ہیں ان کے ہر اچھے اور برے عمل میں ہمارا بھی حصہ ہوتا ہے ۔