سوات سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا منشور اسلامی نظام کے نفاذ کے ذریعے جنت کا حصول ہے۔ ہمیں جیت کے ہدف کے ساتھ ہی الیکشن مہم میں حصہ لینا ہے اور عوام کے ذہنوں میں ترازو کو راسخ کرنا ہے۔ آپ ہی وہ لشکر ہیں جنہوں نے امام مہدی علیہ السلام کا ساتھ دینا ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کے لشکر کا سپاہی بننا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے سوات ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 2 فیصد اشرافیہ ساری دولت لوٹتی ہے اور غریب مزید غریب تر ہو جا تا ہے۔۔ہم جن کو ووٹ دے کر ایوانوں تک پہنچاتے ہیں ان کے غلط فیصلوں کی ذمہ داری بھی ہم پر آتی ہے۔ الیکشن کے دن خواتین کو گھروں سے نکالنا انہیں پولنگ بوتھ تک پہنچانا، ان سے ووٹ ڈلوانا ہے اور پورے دن کھڑا رہنا ایک جہد مسلسل ہے۔ پاکستان کو کرپشن، نا انصافی بدامنی اور بے حیائی کی دلدل سے نکالنے کے لیے جماعت اسلامی کے کارکن کو پورییجذبہ کے ساتھ میدان عمل میں اتر کر اور سنت نبوی پر عمل پیرا ہو کر اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد میں حصہ ڈالنا ہوگا۔
انہوں نے مذید کہا کہ اب پاکستان میں اسلامی نظام کا قیام ناگزیر ہے اور یہی فلسطینوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت ہے، کیونکہ اگر مسجد اقصی ہاتھ سے نکل گئی تو بیت اللہ بھی ہاتھ میں نہیں رہے گا ۔کنونشن سے ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، بلقیس مراد اور دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر کلثوم نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور ایک ریاستی حل کے حق میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ رائے سے منظور کیا گیا۔ کنونشن کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کی ساتھ ہوا