سابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید انتقال کر گئے

پشاور(صباح نیوز)سابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان انتقال کر گئے۔قیصر رشید خان گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور پشاور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ہسپتال ترجمان نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قیصر رشید گذشتہ 3 دن سے وینٹی لیٹرپرتھے۔

ترجمان کے مطابق ان کا گزشتہ سال کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی کرایا گیا تھا۔ 3 دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد سابق چیف جسٹس قیصر رشید انتقال کر گئے ہیں۔خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس قیصر رشید نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کے بعد 9 جنوری 2021 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔اور وہ 30 مارچ 2023 کو اپنی ریٹائرمنٹ تک اسی عہدے پر خدمات انجام دیتے رہے۔۔