پشاور(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 91 کوہاٹ II کے ریٹرننگ افسر(آر او) کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے اس آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔
پشاور ہائی کورٹ کے مذکورہ آرڈر کے بعد اب یہ حلقہ تکنیکی طور پر بغیر ریٹرننگ آفیسر کے ہے۔ ان حالات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلیے الیکشن کروانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 91 کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر عرفان اللہ کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔۔