سراج الحق اور دیگر قائدین کا سید تاثیر مصطفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق،نائب امرا  لیاقت بلوچ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،سیکرٹری جنرل امیرالعظیم،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے ممتاز صحافی،کالم نگار و تجزیہ کار سید تاثیر مصطفی کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

جماعت اسلامی کے قائدین نے کہا سید تاثیر مصطفی کی علمی،ادبی اور صحافتی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے صحافتی اقدار کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں دریں اثنا سید تاثیر مصطفی کی نماز جنازہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم،امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات  جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف سمیت صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے  لیے بلندی درجات کی دعا کی۔