مریم اورنگزیب کے قومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کاغذات جمع

لاہور(صباح نیوز) ن لیگ کی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔عام انتخابات 2024 کیلئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی کروا دیے،

مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی کی خواتین مخصوص نشست پر بھی کاغذات جمع کروائے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 132 قصور سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، سابق وزیر اعظم نے این اے 123 اور پی پی 158 سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر رکھے ہیں۔۔