سلامتی کونسل میں مسلسل غزہ پر ووٹنگ موخر ہونا قابل مذمت ، مستقل جنگ بندی کی جائے۔ محمد جاوید قصوری


لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ مسلسل موخر ہونا تشویشناک ہے ۔اسرائیل،برطانیہ اور امریکہ نے ظلم کی انتہا کر دی ہے ۔ اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کرکے ایک دن میں 100 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی کردیے۔ غزہ میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ دنوں میں متعدد بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کا روایتی احتجاج کافی نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو ختم کیا جائے، غزہ کے مظلومین اسلامی ممالک کی 80 لاکھ فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں، پاکستان سمیت کسی ایک بھی ملک میں انتی جرات اور بہادری نہیں کہ وہ کھل کر اس ظم کو روکنے کے لئے عملا اقدامات کر سکے۔غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 20,000 افراد شہید اور 52,000 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ جو مسلسل اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے بچوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک مقام بن چکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کے 36اسپتالوں میں سے صرف 8 جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔تقریباً 19 لاکھ افراد یا اکثریتی آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔بچوں میں اسہال کے کیسز دس ہزار سے زیادہ ہیں اور بڑھتی ہوئی غذائی قلت کے باعث یہ صورتحال تیزی سے ابتر ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے،2 ریاستی حل کی بات کرنے والے امت کے غدار ہیں، بانی پاکستان قائد اعظم  کا صہیونی ریاست کے متعلق واضح موقف تھا۔ جس طرح امریکا و نیٹو فوج افغانستان سے بھاگنے پر مجور ہوئے اس طرح غزہ اسرائیل ، امریکہ اور برطانیہ کا قبرستان ثابت ہوگا۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسرائیل اور اس گھناونے جرم میں شامل اس کے اتحادیوں پرعالمی عدالت میں  مقدمہ چلایا جائے ۔  اقوام متحدہ اور انسانیت کے علمبردار ممالک کے دوہرا کارکردار کھل کر سامنے آچکا ہے ۔  یہ کفار کے مددگار ہیں اور انہی کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں