اسلا م آباد(صباح نیوز)اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم نوے لاکھ پاکستانیوں کی سہولت کے لئے سمارٹ ہاوسنگ سکیم متعارف کرائے گی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے جدید رہائشی منصوبوں کے آغاز کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے گھر خرید سکتے ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے سالانہ تیس ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیج رہے ہیں جو عمران خان کی قیادت پر ان کے مکمل اعتماد کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دیئے گئے ووٹ کے حق کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کیا ہے