انقرہ(صباح نیوز) ترک پارلیمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان نے غزہ میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرنے والے اسرائیل کے جنگی جرائم کے لیے کھلے عام اپنی حمایت کا اعلان کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات اور سامان کا بائیکاٹ کرنے کے لیے سماجی بیداری کی حمایت کا فیصلہ کیا۔
بیان میں بتایاگیا کہ پارلیمانی اسپیکرنعمان قرتولموش کی ہدایت پر، غزہ میں اسرائیل کے نسل کشی کے جرائم کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کی مصنوعات کو پارلیمان کے احاطے میں واقع ریستورانوں، کیفے ٹیریاز اور چائے خانوں میں فروخت نہیں کیا جائے گا۔