کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزگوادرکے ساحل کے قریب زیر سمندر تھا۔