لاہور(صباح نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ گوشت کے دھندے میں ملوث بیوپاریوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بکر منڈی لاہور سے 40 من بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ناقص گوشت ضبط کر کے تلف کردیا گیا، گوشت سپلائی کیلئے تیار کیا جارہا تھا۔راجا جہانگیر انورنے کہا کہ مضرصحت گوشت کوگندے فرش پررکھا گیا اور گوشت کا استعمال متعدد بیماریوں کا باعث ہے۔