ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)پنشن سے محروم گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے سابقہ ملازمین نے کہا ھے کہ ہم پنشن نہ ملنے کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں گزشتہ دو ماہ سے روڈوں پر اپنے حق کے لیے پر امن احتجاج کر رہے ہیں لیکن ہماری بات نہیں سنی جا رہی
انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ آج ہمارے حالات یہ ہیں کل وائس چانسلر خود ہماری طرح مجبور ہوں گے اگر آج ہم اپنے حق سے محروم ہیں تو یہ وقت وائس چانسلر پر بھی ا سکتا ہے جبکہ دوسری جانب وائس چانسلر شکیب اللہ میں نہ مانوںکی پالیسی پر عمل پیرا دکھائی دیتے ہیں انہوں نے مذاکرات کے لیے ملنے والے پنشنر زکے وفد کو نہ صرف پنشن کی ادائیگی سے انکار کیا بلکہ ریٹائر ملازمین کو دبے لفظوں میں دھمکی آمیز الفاظ ادا کر کے اپنے دفتر سے واپس جانے پر بھی مجبور کیا
ملازمین نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں کوئی چیز بھی سستی نہیں اس عمر میں بیماریوں سے بھی مقابلہ کرنا پڑتا ہے دال روٹی کمانے کے لیے اس عمر میں کچھ کرنا نا گزیر ھے ،سردیوں کی آمد آمد ھے گرم ملبوسات ، بجلی کے بلوں کی ادائیگی پریشان کر رہی ہے مگر اپنے حق کے لیے فریاد ردی کی ٹوکری میں پھینکی جارہی ہے۔