اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈاپور ،بشریٰ بی بی ودیگر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے


اسلام آباد (صباح نیوز)  اسلام آبادپولیس نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔تھانہ کوہسار میں 24 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔ مقدمے میں شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب، شیر افضل مروت بھی نامزد ہیں، اس کے علاوہ عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، شعیب شاہین اور علی بخاری کا نام بھی شامل ہے۔  ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے گی۔