پشاور (صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر، شہریار آفریدی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کو حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار نے پی ٹی آئی رہنماں کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے اسد قیصر، شہرام ترکئی، شہریار آفریدی کو حفاظتی ضمانت دے دی، صوبائی وزیر فیصل ترکئی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماں کو بھی حفاظتی ضمانت دے دی گئی۔عدالت نے وفاقی اداروں سے مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔