زرتاج گل نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا


 پشاور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی  رہنما  زرتاج گل نے حفاظتی ضمانت کیلئے  پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔زرتاج گل نے ہائیکورٹ میں راہداری اور حفاظتی ضمانت درخواستیں دائر کردی، زرتاج گل نے 4 مقدمات میں راہدرای ضمانت دائر کردی

، 24نومبر اسلام آباد احتجاج پر زرتاج گل کے خلاف 4 مقدمات درج کئے گئے ۔ وکیل زرتاج گل نے کہا کہ زرتاج گل کے خلاف اور بھی مقدمات درج کئے گئے ہیںجن کا ہمیں معلوم فراہم نہیں کئے گئے، ہم نے مقدمات تفصیل اور حفاظتی ضمانت درخواست بھی دائر کردی ہے۔