الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحق ڈار کی رکنیت بحال کر دی، نوٹیفکیشن بھی جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے لندن میں علاج کی غرض سے گئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحق ڈار کی رکنیت بحال کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے اسحق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحق ڈار کی رکنیت بحال کی۔الیکشن کمیشن  نے29 جون 2018 میں جاری کردہ نوٹیفیکشن واپس لے لیا، جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحق ڈار کی رکنیت معطل رہی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسحق ڈار کی رکنیت 9 مارچ 2018 سے بحالی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اسحق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی تھی، انکی بطور سینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا تھا۔