اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ہندوتوا شدت پسندوں کے ایک اجتماع میں بھارت میں اقلیتوں خصوصا ً20 کروڑ مسلمانوں کے قتلِ عام کیلئے دی جانیوالی کال پر مودی سرکار کی پیہم خاموشی اس سوال کو جنم دیتی ہے کہ آیا بی جے پی کی حکومت اس پکار کی حامی ہے۔
وقت کی نزاکت کا تقاضاہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی مودی سرکار کے شدت پسندانہ نظریے کے سائے میں ہندوتوا جتھے پوری ڈھٹائی اور آزادی سے بھارت میں تمام مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں۔ مودی سرکار کے یہ شدت پسندانہ عزائم ہمارے علاقائی امن کیلئے ایک جیتا جاگتا اورحقیقی خطرہ ہیں۔