کراچی (صباح نیوز)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مری میں حکومتی نالائقی سے معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے۔
مری میں شدید برفباری اور سردی کے باعث بڑی تعداد میں اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بیان میں کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اور ان لواحقین کو صبر عطا کرے۔
انہوں نے کہا کہ مری میں حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کرنا قابل افسوس ہے، حکومت کی نالائقی اور نااہلی سے ہی معصوم شہری زندگی سے محروم ہوگئے۔