سراج الحق کا مری میں برف باری کی وجہ سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار


لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت سراج الحق نے مری میں برف باری کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت کی دعا اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

انھوں نے الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضاکاروں کو ایمرجنسی اقدامات میں بھرپور حصہ لینے اور پھنسے ہوئے افراد کو فوری خوراک پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت پر مری میں ریسکیو سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔   دختران اسلام اکیڈمی مری بلڈنگ میں کھانا، ہیٹرز، گرم بستر اور رہائش کا بندوبست موجود ہے۔

جماعت اسلامی، الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔