اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ مری اور بالائی علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کیلئے موخرکیاجائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ مری اور دیگر بالائی مقامات کیلئے ایک جم غفیر رواں دواں ہے لاکھوں گاڑیاں ان علاقوں کی طرف جارہی ہیں مقامی انتظامیہ کیلئے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو سہولیات پہنچانا ناممکن بن گیا ، جو لوگ ابھی گھروں میں ہیں ان سے درخواست ہے بالائی علاقوں کی سیر کا پلان کچھ دنوں کیلئے موخرکر دیں۔