آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات


راولپنڈی(صباح نیوز) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز( جی ایچ کیو)میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی،

ملاقات میں با ہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور افغانستان و مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے  جنرل ہیڈ کوارٹرز( جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال اور افغانستان و مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ انسانی المیہ جنم لینے سے بچنے اور علاقائی سلامتی و استحکام کے لئے ضروری ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے علاقائی امن اور افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا