نگران وزیراعظم کی خسارے میں چلنے والے ریاستی ملیکتی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خسارے میں رہنے والے قومی ملکیتی اداروںکی نجکاری کا عمل  تیز کرنے کی ہدایت کردی وزیراعظم   کو وزارت تجارت اور وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے کارکردگی اور اہداف پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان کے منفرد محل وقوع سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لیے ملک کو تجارتی نقل و حمل اور ٹرانس شپمنٹ کا مرکز بنایا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ معاشی اشتراک برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ن کاروباری برادری اور لاجسٹکس کمپنیوں کے لیے بین الاقوامی تجارتی نقل و حمل کے نظام (TIR System) کے بارے میں آگاہی و تربیتی پروگرام منعقد کروائے جائیں، وزیراعظم کو پاکستان کی بیرون ملک تعینات افسران کی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی کہ لینڈ پورٹ اتھارٹی کے قیام کے لیے متعلقہ حصہ داروں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

وزیراعظم نے  متعلقہ حکام کو پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں صنعتوں کے حصے کو موجودہ 12 فیصد سے بڑھا کر اس کی مکمل استعداد تک لانے کے لیے موثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی اسی طرح معاشی ترقی اور صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے قومی صنعتی پالیسی جلد از جلد تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔وزیراعظم نے  خسارے میں رہنے والے قومی ملکیتی اداروں(SoEs) کی نجکاری تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔وزیراعظم کو موبائل ہینڈ سیٹس کی مقامی تیاری کی حالیہ منظور کردہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی ۔ جیم سٹونز کی مصنوعات  کی برآمدات کو منظم کرنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔

وزیراعظم نے  جیمسٹونز کی برآمدات کی مکمل استعداد کے حصول کے لیے مقامی کاریگروں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے متعلقہ ہنر سکھانے کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کروانے کی ہدایت کردی ۔وزیراعظم نے اجلاس میں ملک میں ای کامرس کے فروغ کے لیے الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ کے استعمال پر زور دیا ہے۔ اجلاس میں وزارت تجارت اور وزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے انکی کارکردگی اور اہداف کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں نگران وزیر تجارت گوھر اعجاز، وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاداختر، مشیر وزیراعظم احد چیمہ، گورنر سٹیٹ بینک اور اعلی سرکاری افسران موجود تھے.

اجلاس میں ملکی برآمدات بڑھانے کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ پاکستان کی بیرون ملک تعینات افسران کی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی  سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے معاشی ترقی اور صنعتی پیداوار بڑھانے کے لیے قومی صنعتی پالیسی جلد از جلد تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ  ملک میں آئندہ دو سالوں میں چالیس لاکھ ہینڈ سیٹ (موبائل فونز)بنائے جا سکیں گے جس سے درآمدی بل میں کمی اور  برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم کو قیمتی پتھروں اور معدنیات کی برآمدات کو منظم کرنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا،اس سیکٹر سے آئندہ دو سالوں میں دو ارب ڈالر کی برآمدات ممکن ہو سکیں گی۔