خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے باقاعدہ نئے چینل پی ٹی وی نیشنل پشاور کی نشریات شروع کردی گئی ہیں،مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی ہدایت پر خیبر پختونخوا کے عوام کو 24 گھنٹے تفریح، حالات حاضرہ اور خبروں سے باخبر رکھنے کے لئے باقاعدہ نئے چینل پی ٹی وی نیشنل پشاور کی نشریات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہاہے کہ پی ٹی وی نیشنل پشاور پر خیبر پختونخواہ کے عوام کے لئے 24 گھنٹے پشتو زبان میں ڈرامے، موسیقی، حالات حاضرہ کے پروگرامز اور خبروں سمیت بہترین نشریات دیکھنے کو ملیں گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی نیشنل پشاور کی نشریات یوٹیوب پر بھی 24 گھنٹے ناظرین دیکھ سکتے ہیں۔۔