امریکی سی ڈی سی نے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی


واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے قرنطینہ کی مدت کم کردی۔

امریکی سینٹر فار ڈیزیز(سی ڈی سی)کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت لیکن علامات نا ہونے پر 5 دن قرنطینہ کیا جاسکے گا۔

سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کے بعد 5 روز تک لازمی ماسک پہننا ہوگا جبکہ ویکسین اور بوسٹر کی خوراک لینے والے افراد کو قرنطینہ کی ضرورت نہیں۔