ملک میں 20 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ


اسلا م آباد(صباح نیوز)ملک میں مہنگائی کی شرح 34 اعشاریہ 05 فیصد ہوگئی اور اشیائے ضروریہ کی 20 چیزیں مہنگئی ہوئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا، آلو 2 روپے اور چینی 3 رویے فی کلو، دال ماش 6 روپے، زندہ مرغی 5 روپے، چھوٹا گوشت 15 روپے اور بڑا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ دودھ، انڈے، دہی، چاول اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔۔