صدر کی سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری


اسلام آباد(صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیروملک عدنان کوتمغہ شجاعت دینے کی منظوری دے دی ہے۔

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کو ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو صدر مملکت کی جانب سے 23مارچ 2022کو تمغہ شجاعت عطا کیا جائے گا۔ملک عدنان کو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرٹیکل(2) 259 کے تحت سول ایوارڈدینے کی منظوری دی۔