کراچی(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی تمام پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو تحفے میں دیئے گئے متفقہ آئین کے تحت مسیحوں سمیت تمام اقلیتی برادریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔
کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلاتفریق پسماندہ طبقات و غریبوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے۔ہماری پارٹی نے مسیحوں سمیت تمام غیر مسلموں کو ہمیشہ برابر کا شہری تسلیم کیا ہے۔شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو تحفے میں دیئے گئے متفقہ آئین کے تحت مسیحوں سمیت تمام اقلیتی برادریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی حکومتوں نے سینیٹ سمیت منتخب ایوانوں میں غیر مسلموں کی نمائندگی کو یقینی بنایا۔ صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت نے 11 اگست کو پاکستان میں اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منانے کا آغاز کیا۔مسیحی برادری کرسمس کے موقع پر ملک میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے لیے خصوصی طور دعائیں مانگیں