گلگت (صباح نیوز)سپیکرگلگت بلتستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد اکیس ووٹوں سے کامیاب ہوگئی۔سپیکر گلگت بلتستان امجد علی زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ،
سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد استعفے کے انکار پر لائی گئی تھی۔سپیکرگلگت بلتستان امجد زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد 21 ووٹوں سے کامیاب ہوئی اور سپیکرکے حق میں صرف ایک ووٹ پڑا۔حکومت اور اس کے اتحادی اراکین اسمبلی نے عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا ، یوں نذیراحمد ایڈووکیٹ21 ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے ۔