کوئٹہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ٹریفک حادثات ، 6افرادجاں بحق


کوئٹہ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ (صباح نیوز)کوئٹہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹریفک حادثات میں 6افرادجاںبحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں 3افراد جاں بحق ہو گئے۔تصادم تیزرفتاری کے باعث ہوا۔

حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں سے دو کی شناخت محمد علی اور محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی ۔ جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گائوں 289گ ب میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میںتین افرادجاںبحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ماں اوردوبیٹے شامل ہیں۔ تینوں جاں بحق افراد کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردی گئیں۔ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈروئیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر فرارڈروائیور کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردیں۔