اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواستیں نیپرا کو موصول


اسلام آباد(صباح نیوز)اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواستیں نیپرا کو موصول ہوگئیں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 49 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں ڈسکوز کی بجلی 2 روپے1 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست ملی ہے جس میں 5 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک اور ڈسکوز کی تمام درخواستوں کی سماعت 31مئی کو کرے گا۔