لکی مروت (صباح نیوز)لکی مروت کے تھانہ تجوڑی کی حدود میں سکول میں فائرنگ سے استاد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 2 میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر سکول میں تعینات ایک استاد موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ 2 افراد کے زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کی آواز سنتے ہی سکول میں بھگدڑ مچ گئی، اور بچے چیخ وپکار کرتے ہوئے سکول سے باہر آگئے، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری متعلقہ سکول پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جبکہ لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔