الخدمت فاؤنڈیشن پشاور سوئی نادرن کے تعاون سے مہمان خاص شادی میں 350بیواؤں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم

پشاور(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پشاور سوئی نادرن کے تعاون سے مہمان خاص شادی میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کردیئے گئے ، فوڈ پیکچ پشاور کے350بیواوں میں تقسیم کردئے گئے ، فوڈ پیکج میں آٹا ،گھی ،دالیں، چاول، چائے  اور دیگر روز مرہ کے چیزیں شامل تھیں،

اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبرپختونخوا خالدوقاص چمکنی ،صدرالخدمت فاؤنڈیشن پشاور ارباب عبدالحسیب، جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ضلع پشاور افتخار احمد اور دیگر نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے ڈونرز کے تعاون سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب اور مستحق افراد کے لئے رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا اہتمام کرتی ہے تاکہ معاشرے کے محروم اور مستحق افراد طبقے کو رمضان کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے ،

یاد رہے کہ  الخدمت فاؤنڈیشن کے جانب ہر سال پشاور کے غریب اور مستحق افراد میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کررہے ہیں جس پر پشاور کے عوام نے الخدمت فاؤڈیشن کا خراج تحسین پیش کردیا اور ان سے توقع ظاہر کردی کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا یہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔