پشاور(صباح نیوز)کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے تختہ بیگ چیک پوسٹ خودکش دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد گرفتار کرلئے ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد تختہ بیگ چیک پوسٹ خودکش دھماکے میں ملوث تھے، تختہ بیگ دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں ملوث مزید 2 دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔