ڈیرہ اسماعیل خان، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار


ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز)محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کی ایک کارروائی میں ڈیرہ اسماعیل خان سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود پختہ روڈ ڈیرہ تا مڈی داخلی آبا سے مذکورہ چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی مفتی نور ولی محسود گروپ سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان دہشت گردی کی کارروائی کی غرض سے وہاں موجود تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔