حافظ نعیم الرحمن کل ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس  کریں گے


کراچی (صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کل ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس میں آئندہ  کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

پیپلزپارٹی اورآراو،ڈی آراو زکی ملی بھگت سے یونین کونسل 6صفورہ ٹاؤن اور گڈاپ ٹاؤن کی یونین کونسل 4میں جماعت اسلامی کے جیتے ہوئے نمائندوں کو دوبارہ گنتی کے دوران بدترین دھاندلی کر کے نتائج تبدیل کرنے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال 11خالی نشستوں پرانتخابی شیڈول نہ جاری کرنے کے حوالے سے امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن آج ادارہ نورحق کل پریس کانفرنس میں آئندہ  کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

دریں اثنا امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر کراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے سالانہ انتخابات برائے سال2023ـ24 میں نومنتخب صدرخلیل ناصر، سیکرٹری نعمت خان ، نائب صدورمحمد منصف ،راؤعمران، جوائنٹ سیکرٹریزحماد حسین ،وکیل الرحمن ،سیکرٹری اطلاعات منوراحمد،خزانچی راؤ محمد افنان سمیت گورننگ باڈی کے ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ صحافتی تنظیم کے انتخابات ایک خوش آئند جمہوری روایت اور دیگر اداروں کے لیے درخشاں مثال ہے کہ انتخابات کے وقت بظاہر ایک دوسرے کے مد مقابل نظر آنے والے امیدوار انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد باہم مل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں ،امید ہے کہ کے یو جے (دستور)کے نومنتخب عہدیداران آزاد یٔ صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔