یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے  رمضان ریلیف پیکیج کی تیاری شروع کر دی


اسلام آباد(صباح نیوز)یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن نے  رمضان ریلیف پیکیج کی تیاری شروع کر دی ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   رمضان ریلیف پیکیج  کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر19 اشیا پر 5 ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا جس کے تحت بی آئی ایس پی 1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔ رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز ہوگا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر19 اشیا پر 5ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا۔

بی آئی ایس پی1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا،غریب طبقے کو گھی پر 100، آٹا 52، چینی پر30 روپے سبسڈی ملے گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300، چینی 70 روپے کلو ملے گی، عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی ملے گی۔

عام صارف کو 10 کلو آٹا 648، گھی 490، چینی 89 روپے کلو میسر ہو گی، تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، کوکنگ آئل پر 25، بیسن، کھجور 50، مشروبات15 پر سے 30 فیصد ریلیف دیا جائے گا، چائے پر 100، دودھ، بلیک ٹی پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعائت ہو گی۔