پشاور میں تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا حشر دنیا نے دیکھ لیا، شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف انٹرنیشنل سرکس کمپنی کا حشر دنیا نے دیکھ لیا، عمران خان کے ٹائیگر پولیس کو دیکھ کر رفو چکر ہوتے رہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات نے بیان میں کہا کہ ایک شخص نے بھی پولیس کی مہمان نوازی قبول نہیں کی ، پولیس مائیکرو فون پر پشاور، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں جیل بھرو تحریک کی دعوتیں دیتی رہی اور پی ٹی آئی رہنما اور ایم پی ایز پولیس کی گاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کے ٹائیگر پولیس کو دیکھ کر رفو چکر ہوتے رہے،

یہ لوگ ایک طرف جیل بھرو تحریک کی بڑھکیں مارتے ہیں اور 24 گھنٹے نہیں گزرتے ان کے خاندان ان کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ پہنچ جاتے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے اصل رہنماؤں کو سائیڈ لائن کر کے تمام اختیارات شیخ رشید کے حوالے کردیئے ہیں۔