مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 2افرادجاں بحق ہوگئے ہیں


 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 2افرادجاں بحق ہوگئے ہیں اس طرح کرونا وائرس سے  مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4500ہوگئی ہے۔

کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے  پچھلے 24گھنٹوں میں 51ہزار 396ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2مسافروں سمیت مزید 134افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں ۔ کرونامتاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 39ہزار 124تک پہنچ گئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں میں 31جبکہ وادی میں 103افراد کی رپورٹیں مثبت قرار پائیں۔مقامی سطح پر رابطے میں آنے  والے 103افراد میں سب سے زیادہ سرینگر میں 44،بارہمولہ میں 26، بڈگام میں 4، پلوامہ میں 4، کپوارہ میں 9، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 1، گاندربل میں 12، کولگام میں 1  مثبت پایا گیاجبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 13ہزار 454تک پہنچ گئی ہے۔

مسلسل دوسرے دن بھی مزید 2افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک کا تعلق سرینگر جبکہ ایک کا تعلق بانڈی پورہ ضلع سے تھا۔ وادی میں مرنے والوں   کی مجموعی تعداد 2310ہوگئی ہے۔ جموں  کے سانبہ ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی جبکہ دیگر 6اضلاع میں 31افراد کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں۔

جموں  کے 31افراد میں 2بیرون ریاستوں کا سفر کرکے جموں پہنچے تھے جبکہ دیگر 29افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں میں 19، ادھمپور میں 1، راجوری میں 1، ڈوڈہ میں 4، کٹھوعہ میں 2،  جبکہ پونچھ میں 4افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ  25ہزار 665تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ  مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2190بنی ہوئی ہے۔