رام بن ٹریفک حادثے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق


جموں:ضلع رام بن میں ٹریفک  حادثے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ضلع رام بن کے علاقے راج گڑھ میں ایک  گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہرہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام مسافر شدید زخمی ہو گئے جن میں سے چار مسافر خواتین اور ڈرائیور ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ دو زخمی ہسپتال میں زیر علا ج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

جاں بحق ہونے والی خواتین کے نام راہیدہ بانو، ربینہ بیگم ، آمنہ بانو، آسیہ بانو اور ڈرائیور سجاد احمد معلوم ہوئے ہیں۔ محمد یاسین اور خالدہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس دوران جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال کے شابن باس علاقے میں ایک کار گرتے پتھروں کی زد میں آگئی اور کار کو شدید نقصان پہنچا تاہم مسافر معجزاتی طور بچ نکلے ۔