بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے17 پیسے اضافے کا امکان


اسلام آباد(صباح نیوز) ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے17 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔

سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔

نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائے گی۔

سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔