تیس کبوتر بلی کھا گئی،نوجوان کارو رو کر براحال،وڈیو وائرل


نوشہروفیروز ( صباح نیوز) پڈعیدن کے قریبی گاؤں سلیمان چانہیں میں کبوتر کے ایک شوقین 25 سالہ نوجوان عابد کلہوڑو نے بہت شوق کے ساتھ اپنے گھر میں 50 کبوتر پال رکھے تھے۔بلیوں نے موقع پاکر کبوتر باز کے تقریبا تین درجن کبوتروں کو آڑے ہاتھوں لیا خوب مزے اُڑائے اور پارٹی منائی ۔

جب کبوتر باز کو پتا چلاتو وہ غم اور صدمہ سے ہوا نڈھال اور بچ جانے والے کبوتروں کو ہاتھ میں اُٹھائے بچوں کی طرح روتارہا اور روتے ہوئے کہتا رہا کہ ان کبوتروں سے میرا دل تھا مجھے محبت تھی اور یہ میرے بچوں کی طرح تھے.

لوگ کبوتر باز کو مسلسل تسلیاں دیتے رہے مگر اس نے چپ ہونے کا نام ہی نہ لیا۔